ثبوتوں میں گڑبڑ! عدالت نے سکینہ بی بی کو شک کا فائدہ دے کر بری کر دیا | Road Certificate کا ذکر نہیں!

ثبوتوں میں گڑبڑ! عدالت نے سکینہ بی بی کو شک کا فائدہ دے کر بری کر دیا | Road Certificate کا ذکر نہیں!

ثبوتوں میں گڑبڑ! عدالت نے سکینہ بی بی کو شک کا فائدہ دے کر بری کر دیا | Road Certificate کا ذکر نہیں!


تفتیشی افسر نے اپنے بیان میں کسی بھی مقام پر یہ ذکر نہیں کیا کہ جب اُس نے مقدمہ کی ضبط شدہ اشیاء (Case Property) تھانے کے محرر کے حوالے حفاظت کے لیے کیں تو آیا رجسٹر نمبر ۱۹ (Register No.XIX) میں اس حوالگی کے متعلق کوئی اندراج کیا گیا یا نہیں۔ 

اسی طرح، تھانے کے محرر نے بھی اپنے بیان میں یہ نہیں بتایا کہ مقدمے کی ضبط شدہ اشیاء، جن میں 20 سیل بند پارسل شامل تھے (14 افیون کے، 6 چرس کے)، ایک سیاہ رنگ کا پرس، ایک سیاہ رنگ کا بیگ، دو تولیے، ایک سبز رنگ کا خواتین کا سوٹ اور ایک موبائل فون، کو مال خانے میں رکھنے سے پہلے رجسٹر نمبر 19 میں کوئی اندراج کیا گیا یا نہیں۔

نہ تفتیشی افسر اور نہ ہی محرر نے رجسٹر نمبر 19 کی کوئی مصدقہ نقل عدالت میں پیش کی، نہ ہی کوئی روڈ سرٹیفکیٹ عدالت میں لایا گیا۔ دونوں نے یہ بھی نہیں بتایا کہ 12 اپریل 2023 کو جب یہ چیزیں صدر مال خانے منتقل کی گئیں تو روزنامچہ یا رجسٹر میں کوئی اندراج کیا گیا یا نہیں۔

اسی طرح، جن سیل بند نمونوں (7 افیون کے اور 3 چرس کے پارسل) کو پی ایف ایس اے لاہور بھیجنے کے لیے تیار کیا گیا، ان کے حوالے کرنے یا لے جانے کے متعلق بھی تفتیشی افسر یا محرر نے کوئی بات نہیں کی۔

جب ضبط شدہ اشیاء اور نمونوں کی حوالگی اور حفاظت کے بارے میں کوئی واضح ریکارڈ موجود نہ ہو تو پورے مقدمے پر شک پیدا ہو جاتا ہے اور یہ ثابت نہیں ہو پاتا کہ ان چیزوں کی حفاظت اور ترسیل قانون کے مطابق ہوئی۔

اسی طرح، نہ تفتیشی افسر، نہ محرر اور نہ ہی مدعی نے اس بارے میں کچھ بتایا کہ جب نمونے لاہور بھجوائے گئے تو اس وقت ڈی پی او آفس سے روڈ سرٹیفکیٹ حاصل کیا گیا یا نہیں۔

قانون کا ایک بنیادی اصول ہے کہ اگر کوئی کام قانون کے مطابق مخصوص طریقے سے کرنے کا کہا گیا ہو تو وہ اُسی طریقے سے ہونا چاہیے۔ اگر ایسا نہ ہو تو یہ سمجھا جائے گا کہ کام قانون کے مطابق نہیں ہوا۔

روڈ سرٹیفکیٹ کا ذکر نہ ہونا اور اس کی عدم موجودگی استغاثہ کے مقدمے کو مزید مشکوک بنا دیتی ہے۔

عدالت نے ملزمہ (سکینہ بی بی) کی سزا کو کالعدم کیا اور شک کا فائدہ دیتے ہوئے مقدمے سے بری کردیا۔ 

فوجداری اپیل نمبر: 177/2024

سکینہ بی بی بنام ریاست وغیرہ

مورخہ: 07-05-2025

فاضل جج: جناب جسٹس راجہ غضنفر علی خان 

Post a Comment

Previous Post Next Post

Contact Form