306. Qatl-e-amd not liable to qisas:
Qatl-i-Amd shall not be liable to qisas in the following cases, namely:-- (a) when an offender is a minor or insane: Provided that, where a person liable to qisas associates himself in the commission of the offence with a person not liable to qisas, with the intention of saving himself from qisas, he shall not be exempted from qisas; (b) when an offender causes death of his child or grand-child, how low-so-ever; and (c) when any wali of the victim is a direct descendant, how low-so-ever, of the offender.دفعہ:306
جرم: قتلِ عمد جو مستوجب قصاص نہ ہو
دست اندازی پولیس: قابل
سمن یا وارنٹ: وارنٹ
ضمانت یا ناقابلِ ضمانت: ناقابل
راضی نامہ قابل یا ناقابل: ناقابل
عدالت اختیار سماعت:سیشن
سزا: دیت یا قید 14 سال
قتلِ عمد مندرجہ ذیل صورتوں میں مستوجب قصاص نہ ہوگا، یعنی
الف: جب کوئی مجرم نابالغ یا فاترالعقل ہو:
مگر شرط یہ ہے کہ جب کوئی مستوجب قصاص شخص ارتکابِ جرم میں کسی ایسے شخص کو جومستوجب قصاص نہ ہو، اس نیت سے اپنے ساتھ شامل کرے کہ وہ خود قصاص سے بچ جائے تو اس کو قصاص سے مستثنیٰ نہ کیا جائے گا۔
ب) جب کوئی مجرم اپنی اولاد یا اولاد کی اولاد چاہے کتنی نچلی پشت تک ہو، کی موت کا باعث بنے۔
ج) جب ضرر رسیدہ شخص کا کوئی بھی ولی، مجرم کی براہِ راست اولاد سے ہو چاہے کتنی نچلی پشت تک ہو۔
Tags
Legal Posts