The Benefits, Drawbacks, and Eligibility of Becoming a Filer

The Benefits, Drawbacks, and Eligibility of Becoming a Filer

فائلر بننے کے فوائد، نقصانات، اور فائلر کون بن سکتا ہے؟

فائلر بننے کے فوائد، نقصانات، اور فائلر کون بن سکتا ہے؟

فوائد NTN / فائلر

  • 1. پراپرٹی کی خرید و فروخت پر ٹیکس کی بچت: فائلر ہونے کی صورت میں پراپرٹی ٹرانزیکشنز پر کم ٹیکس ادا کرنا پڑتا ہے۔
  • 2. بینک سے رقم نکلوانے پر ٹیکس کی بچت: بینک سے رقم نکلوانے پر زیرو ٹیکس لاگو ہوتا ہے۔
  • 3. گاڑیوں کی خرید و فروخت پر ٹیکس کی بچت: گاڑیوں کی ٹرانزیکشنز پر کم ٹیکس ادا کرنا ہوتا ہے۔
  • 4. سرکاری ملازمین کے لیے اضافی ڈیوٹیز میں ٹیکس کٹوتی: مختلف ڈیوٹیز پر فائلر ہونے کی صورت میں 10 فیصد ٹیکس کٹوتی ہوتی ہے جبکہ نان فائلر کے لئے 20 فیصد۔
  • 5. ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ کے ذریعے انٹرنیشنل پیمنٹ پر ٹیکس کی بچت: انٹرنیشنل پیمنٹز پر ٹیکس میں کمی ہوتی ہے۔
  • 6. بجلی کے بل میں انکم ٹیکس صفر: فائلر ہونے کی صورت میں بجلی کے بل پر انکم ٹیکس نہیں لگتا۔
  • 7. قومی سیونگ سرٹیفیکٹ اور پرائز بانڈ پر ٹیکس کی بچت: کم ٹیکس لاگو ہوتا ہے۔
  • 8. کاروبار کو قانونی دائرے میں لانے کے فوائد: کاروبار کو رجسٹرڈ کروا کر مختلف فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں۔
  • 9. بینک میں کاروباری اکاونٹ کھلوانے میں آسانی: فائلر ہونے کی صورت میں بینک میں کاروباری اکاونٹ کھلوانا آسان ہوتا ہے۔
  • 10. کمرشل PTCL، بجلی، گیس، میٹر لگوانے میں آسانی: مختلف سہولیات کا حصول آسان ہو جاتا ہے۔
  • 11. گورنمنٹ ٹھیکے لینے پر فائلر ہونا شرط: گورنمنٹ کنٹریکٹ حاصل کرنے کے لیے فائلر ہونا ضروری ہے۔
  • 12. چیمبر آف کامرس کے ممبر کے لیے فائلر ہونا ضروری: چیمبر آف کامرس کی ممبرشپ کے لیے فائلر ہونا ضروری ہے۔
  • 13. کرائے داری انکم پر مالک کو ٹیکس کی بچت: رینٹل انکم پر کم ٹیکس لگتا ہے۔
  • 14. رئیل اسٹیٹ، جیولرز، وکلاء کیلئے DNFBP سرٹیفیکٹ کا اجراء: مختلف پروفیشنلز کو DNFBP سرٹیفیکٹ حاصل ہوتا ہے۔
  • 15. فری لانسرز اور آئی ٹی سے وابستہ افراد کے لیے ٹیکس کی چھوٹ: فری لانسرز اور آئی ٹی پروفیشنلز کو ٹیکس میں چھوٹ ملتی ہے۔
  • 16. اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ٹیکس میں رعایت: اوورسیز پاکستانیوں کو ٹیکس میں چھوٹ ملتی ہے۔
  • 17. پراپرٹی کی خریداری پر نان فائلر کے لئے لمٹ کی شرط: پراپرٹی خریدنے پر نان فائلرز کے لئے حدود مقرر ہیں۔

نقصانات

ٹیکس فائلر بننے کا نقصان کوئی نہیں۔

بعض لوگ سمجھتے ہیں کہ فائلر بننے سے اضافی ٹیکس دینا پڑے گا، مگر یہ غلط فہمی ہے۔ ٹیکس وہی ہے جو آپ کی سیلری سے کٹ رہا ہے، فائلر بننے سے آپ کو صرف اپنے سالانہ ٹیکس کی تفصیلات جمع کرانی ہوتی ہیں، جس سے آپ کو مختلف ٹیکس میں چھوٹ ملتی ہے۔

ٹیکس فائلر کون بن سکتا ہے؟

کوئی بھی پاکستانی شناختی کارڈ ہولڈر ٹیکس فائلر بن سکتا ہے، خواہ اس کی آمدنی صفر ہی کیوں نہ ہو۔

لیکن جن کی ماہانہ گراس تنخواہ یا آمدنی 50 ہزار سے زیادہ ہے، ان کے لیے فائلر بننا لازمی ہے۔ ورنہ قانونی کارروائی ہو سکتی ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post

Contact Form