عدالت سے ضمانت حاصل کرنے کا طریقہ کارComplete Procedure to Get Bail from Court

عدالت سے ضمانت حاصل کرنے کا طریقہ کارComplete Procedure to Get Bail from Court

Complete Procedure to Get Bail from Court in Pakistan | How to get bail from court in Pakistan?

 عدالت سے ضمانت حاصل کرنے کا طریقہ کار

اگر آپکے خلاف کوئی مقدمہ درج ہو تو آپ عدالت سے رجوع کرکے ض مانت حاصل کرکے

 گرفتاری سے بچ سکتے ہیں

عدالت ضمانت دینے کے بعد مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتی ہے جس کے بعد روبکار جاری ہوتا ہے جو آپ لے کر پولیس اسٹیشن جا کر شامل تفتیش ہوکر خود کو بے گناہ ثابت کرسکتے ہیں

اگر آپ شامل تفتیش نہیں ہونگے تو عدالت آپکی ضمانت خارج کرسکتی ہے

اگر آپ شامل تفتیش ہوے ہوں اور پولیس نے آپکو بے گناہ قرار دیا ہو تو آپ عدالت سے اپنی ضمانت واپس لے سکتے ہیں کیونکہ ضمانت صرف پولیس کی گرفتاری سے بچنے کے لیے ہوتی ہےضمانت کی اقسام مندرجہ ذیل ہیں

Pre Arrest Bail Section 498 Code of Criminal Procedure

ضمات قبل از گرفتاری مقدمہ درج ہونے کے بعد آپ گرفتاری سے بچنے کے لیے کسی بھی مقدمہ کی کراسکتے ہیں یہ ضمانت سیشن کورٹ اور ہائی کورٹ دے سکتی ہے

Post Arrest Bail 496,497 Code of Criminal Procedure

گرفتاری کے بعد آپ عدالت کو معقول وجہ بتا کر کسی بھی جرم کی ضمانت کراسکتے ہیں جو قابل ضمانت جرائم ہیں ان میں ضمانت بطور حق ملزم کو دی جاتی ہے جبکہ دیگر ناقابل جرائم میں ملزم کے وکیل نے عدالت کو ٹھوس وجہ بتانا ہوتی ہے

Protective Bail 498,561 A Code of Criminal Procedure

حفاظتی ضمانت صرف ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ دے سکتی ہے جب ملزم کے خلاف مقدمہ کسی اور جگہ یا شہر ہو اور وہاں پولیس نے ناکہ لگایا ہوا ہو یا گرفتار کرنے کا انتظار کررہی ہو تو ملزم کسی بھی ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت لے کر اپنے شہر پہنچ کر مزید کاروائی عمل میں لاتا ہے

Bail After Conviction 426 Code of Criminal Procedure

جب کوئی شخص کسی جرم میں سزا ہوجاے تو وہ سزا کی اپیل کے ساتھ سزامعطلی کی بھی درخواست لف کرتا ہے اور اگر عدالت سمجھے کی اپیل کی سماعت سے پہلے بادی النظر میں سزا معطل ہوسکتی ہے تو وہ ملزم کی اپیل کی شنوائی تک سزا معطل کرکے رہا کرسکتی ہے

Required Documents For Bail

ضمانت کے لیے ضروری ہے کہ آپ وکیل صاحب کو ایف آئی آر کی کاپی اور شناختی کارڈ کی نقل بھی فراہم کریں ,قبل از گرفتاری ضمانت میں ملزم کی حاضری بھی لازمی ہوتی ہے

ایک بات یاد رکھیں ملزم کو ضمانت دینا مکمل عدالت کا صوابدیدی اختیار ہے لہذا ملزم کی ضمانت حاصل کرنے کے لیے مندرجہ ذیل باتوں کا خاص خیال رکھنا چاہیے

سب سے پہلے اس چیز کا مشاہدہ کریں کہ ملزم پر لگاے ہوے الزامات کس طرح قابل جواز ہیں اور کس طرح جواز بنا کر ملزم کو ضمانت کا حقدار قرار دیا جاسکتا ہے

ملزم پر لگاے گئے الزامات کا بخور مشاہدہ کرکے انکی نوعیت کا اندازہ لگائیں


4 Comments

Previous Post Next Post

Contact Form