Duties and Powers of Prime Minister of the Great Britain
برطانیہ
میں حقیقی حکمران وہاں کی کابینہ ہوتی ہے جب کہ وزیر اعظم کابینہ میں کلیدی حثیت
رکھتا ہے ۔۔۔
اکثریتی
پارٹی کے لیڈر کو بادشاہ یا ملکہ حکومت بنانے کی دعوت دیتے ہیں ۔۔۔
وزیر
اعظم صرف *دارالعوام* سے لیا جاتا ہے اور اس کی اوسطاً عمر *50* سال ہو ۔۔۔
برطانیہ
کا پہلا وزیر اعظم *وال پول* کو سمجھا جاتا ہے یہ *جارج اول* کا زمانہ تھا اور اسے
*انگلش زبان* نہیں آتی تھی اسلئے اجلاس کی صدارت وال پول کرتا تھا اور یہیں سے
برطانوی وزیراعظم کاعہدہ سامنے آیا ۔۔۔
*اختیارات و فرائض*
*۔ تقرریوں کے اختیارات*
۔ وزیر اعظم وزراء کا تقرر کرتا ہے
۔ کابینہ کے افراد مقرر کرتا ہے
۔ بادشاہ وزیر اعظم کے مشورے سے ججوں اور
کمشنروں کا تقرر کرتا ہے
*۔ حکومت کا سربراہ*
۔ اعزازات سے بادشاہ نوازتا ہے لیکن مشورہ
وزیر اعظم کا ہوتا ہے
۔ محکمہ مالیات کی نگرانی کرتا ہے
۔ ملک کے لئے اقتصادی پالیسی بناتا ہے
*۔ بادشاہ سے تعلقات*
۔ وزیر اعظم بادشاہ کو وقتا فوقتا مشورہ دیتا
رہتا ہے
۔ وزراء وزیر اعظم کی اجازت کے بغیر بادشاہ
سے نہیں مل سکتے
3۔ وزیر اعظم جب چاہے بادشاہ سے مل سکتا ہے
*۔ اجلاس بلانے کا اختیار*
۔ وزیر اعظم اجلاس طلب کر سکتا ہے
۔ دارالعوام کو مطمئن کرتا ہے
۔ اہم مسائل پر اعلانات اور تقریریں کرتا ہے
*۔ قوم کا ہمدرد*
۔ پوری قوم کا رہنما اور قائد ہوتا ہے
۔ قوم کو اس سے بہت توقعات ہوتی ہیں
۔ بحران کی صورت میں قوم کا لیڈر ہوتا ہے
۔ فیصلہ قوم کو مطمئن نا کر سکے تو استعفیٰ
دے دیتا ہے
*۔ سیاسی جماعت کا سربراہ*
۔ اپنی جماعت کا سربراہ ہوتا ہے
۔ اس کی تنظیم نو کرتا ہے
۔ اپنی پارٹی کا منشور پارلیمنٹ میں واضح
کرتا ہے
۔ پارٹی کی کامیابی کا دارو مدار وزیر اعظم
پر ہوتا ہے
*۔ بین الاقوامی اختیارات*
۔ خارجہ پالیسی بناتا ہے
۔ دوسرے ممالک سفیر بھیجتا ہے
۔ نئے ممالک اور حکومتوں کو تسلیم کرتا ہے
درج
بالا کے علاوہ وہ ٹیکس عائد کر سکتا ہے
وزیر اعظم *امپیریل ڈیفنس کونسل* اور *دولت مشترکہ کمیٹی*
کا چیئر مین بھی ہوتا ہے ۔۔۔