How to get arrested the accused after F.I.R.?

How to get arrested the accused after F.I.R.?

مزید ویڈیوز دیکھنے کے لئے نیچے دئے گئے بٹن پر کلک کردیں
ناظرین جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ ہمارے ملک میں رشوت کا بول بالا ہے اور یہ کہ رشوت کے بغیر ایف۔آئی۔ آر درج نہیں ہوتی اور اگر ہو جائے توملزمان سے ساز باز کرکےرشوت لے کر ان کو چھوڑ دیا جاتا ہے اور ذمنیوں میں ہیرا پھیری کی جاتی ہے۔ 1۔ سب سے پہلے چیک کریں کے کیا جن ملزمان کو آپ نے گرفتار کروانا ہے وہ ایف۔ آئی۔ آر میں نامزد ہیں یا نہیں؟ 2۔ اگر نامزد نہیں ہیں توان کے بارے مدعی کابیان تفتیشی کو لکھوائیں اور اگر وہ لکھنے سے انکار کرے تو پولیس کے اعلیٰ افسران کو درخواست دیں۔ 3۔ پولیس رولز سیکشن 161 کے تحت موقعے کےگواہان کے بیانات درج کروائیں اگر وہ لکھنے سے انکار کرے تو اعلیٰ پولیس افسران کو درخواست دیں۔ 4۔ شنوائی نہ ہونے کی صورت میں 22 الف اور 22 ب سیکشن کے تحت ایڈیشنل سیشن جج سے آرڈر حاصل کریں۔ 5۔ ہائی کورٹ سے رجوع کریں۔ 6۔ اگر آپ کی انویسٹیگیشن (تفتیش) میرٹ پر نہیں ہو رہی تو ڈی۔آئی۔ جی انویسٹیگیشن کو انویسٹیگیشن تبدیل کرنے کے لئے درخواست دیں۔ 7۔ پولیس کے تمام ریکارڈ کی کاپی اپنے پاس رکھیں تاکہ اگر وہ تبدیلی (ٹیمپرنگ) کریں تو آپ اُن کو بے نقاب کرسکیں۔ نوٹ: اگر آپ کا ملزم اشتہاری ہے تو اس کو بھی تھانے کی پولیس گرفتار کرسکتی ہےاور اگر نہیں بھی ہے اور صرف نامزد ایف ۔ آئی ۔آر۔ ہے اور آپکا متعلقہ آئی۔او (انویسٹی گیشن آفیسر) گرفتار نہیں کر رہا اور آپ سے رقم کا مطالبہ کر رہا ہے تو میں آپ کو اس کا ایک آسان حل بتاتاہوں کہ آپ کے ملزمان /ملزم جیل میں ہوں گے۔ حل: جہاں پر آپکے ملزمان/ ملزم موجود ہو وہاں پر 15 پر کال کردیں اور پولیس کے آنے پر اُن کو ایف۔آئی۔آر کی کاپی دکھائیں کہ یہ ہمارے ملزمان ہیں اور یہ ہماری ایف۔آئی ۔آر ہے۔۔اس طرح 15 کی پولیس ان کو گرفتار کر کے متعلقہ تھانے کے حوالے کردے گی اور آپ کا ملزم آرام سے گرفتار بھی ہو جائے گا اور 15 کے ریکارڈ میں بھی آ جائے گا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post

Contact Form