Pakistan Penal Code Section 302
Punishment of Qatl e Amd
جو کوئی
قتلِ عمد کا ارتکاب کرے گا، اسے باب ہذا کے احکام کے تابع
ا۔
قصاص کے طور پر سزائے موت دی جائے گی۔
ب۔ اگر
دفعہ 304 میں تصریح کردہ کسی صورت میں بھی ثبوت دستیاب نہ ہو تو مقدمہ کے واقعات و
حالات کو مدِ نظر رکھ کر تعزیرکے موت یا عمر قید کی سزا دی جائے گی۔
ج۔
اتنی مدت کے لئے کسی قسم کی سزائے قیدجو 25 سال تک ہو سکتی ہے، جہاں اسلام کے
احکام کے مطابق قصاص کی سزا قابلِ اطلاق
نہ ہو:
نوٹ: مگر شرط یہ ہے کہ اس شق میں موجود کسی بھی
چیز کا اطلاق قتلِ عمد پر، جو کہ غیرت کے نام پر یا اس کی بنا پر کیا گیا ہو نہیں
ہوگا اور یہ شق (الف) یا شق (ب) جیسی صورتِ حال ہو کے دائرہ کار میں آئے گا۔
فقرہ
شرطیہ کا اضافہ بذریعہ کریمینل لاء (ترمیمی)ایکٹ 1 بابت 2015