قومی اسمبلی میں الیکشن ایکٹ 2017ء میں ترمیم کا بل منظور۔
The National Assembly approved the amendment bill in the Election Act 2017
بل کے مطابق آئین کے آرٹیکل 62 کی کلاز ون ایف کے تحت 5 سال سے زیادہ کی نااہلی کی سزا نہیں ہو گی، متعلقہ شخص پارلیمنٹ یا صوبائی اسمبلی کا رکن بننے کا اہل ہوگا۔
الیکشن کمیشن نیا شیڈول اورعام انتخابات کی تاریخ کااعلان کرے گا جبکہ الیکشن پروگرام میں ترمیم بھی کر سکے گا۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں اسحاق ڈار نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل میں مزید ترامیم پیش کیں، ایوان نے بل اتفاق رائے سے منظور کرلیا، ایوان کی جانب سے الیکشن ایکٹ کے سیکشن ستاون میں ترمیم کی گئی ہے۔
آئین میں جس جرم کی سزا کی مدت کا تعین نہیں کیا گیا وہاں نااہلی 5 سال سے زیادہ نہیں ہوگی، سپریم کورٹ، ہائیکورٹ یا کسی بھی عدالتی فیصلے، آرڈر یا حکم کے تحت سزا یافتہ شخص فیصلے کے دن سے 5 سال کیلئے نااہل ہو سکے گا۔
Tags
Legal Articles