ضمانتی مچلکے کیا ہوتے ہیں؟ ان کی بنا پر عدالت کیسے ایک ملزم کو رہا کرتی ہے؟
آپ نے اکثر سنا ہوگا عدالت نے فلاں ملزم کو 50 ہزار یا 5 لاکھ کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت پر رہا کر دیا تو یہ ضمانتی مچلکہ ہوتے کیا ہیں آج میں آپ کو اس سے متعلق بتاؤنگا۔ جیسا کہ نام سے ہی ظاہر ہو رہا ہے کہ ضمانتی مچلکے سے مراد ایسی چیز جس کے عوض ایک شخص دوسرے کی ضمانت دے یا دیگر الفاظ میں ہم کہہ سکتے ہیں کہ وہ اس کا ضامن بنے ضمانتی مچلکے جس کو انگریزی میں surety bound بھی کہا جاتا ہے ایک قسم کی ضمانت ہوتی ہے جو ایک شخص ملزم کے لیے دیتا ہے 50 ہزار یا لاکھ یا جتنے روپے کا بھی عدالت ضمانتی مچلکہ کا کہے گی اتنی مالیت کے زمین کے کاغذات یا اس مالیت کے بانڈ عدالت میں جمع کروانے ہونگے۔
ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا مقصد کیا ہے؟
قانون کی نظر میں کوئی شخص اس وقت تک مجرم نہیں کہلاتا جب تک اس پر جرم ٹرائل کے ذریعے ثابت نہ ہوجائے.
جب تک عدالت کسی شخص کو سزا نہیں دے دیتی کیس چلنے کے بعد شواہد کی روشنی، تب تک وہ ملزم ہے اور بے گناہ ہی تصور کیا جائے گا۔اس لئے قانون کہتا ہے اگر کسی شخص پر کوئی الزام لگا ہے پولیس اس کو گرفتار کرلیتی ہے تو جب تک ٹرائل چلتا ہے تو اس کو جیل میں رکھنا انصاف کے تقاضوں کے منافی ہے. بالفرض ایک کیس 2 سال چلتا ہے 2 سال بعد عدالت میں یہ بات ثابت ہوجاتی ہے کہ فلاں شخص نے جرم کیا ہی نہیں اب اگر وہ دو سال تک جیل میں رہتا ہے تو اس شخص کے ساتھ زیادتی ہوگی اس لئے عدالت ملزم کو ضمانتی مچلکوں کے عوض اس شخص کو ضمانت پر رہا کر دیتی ہے۔
جو شخص ضامن بنتا ہے اس کی ذمہ داری کیا ہیں؟
جو شخص اپنی زمین کے کاغذات عدالت میں رکھوا کر ملزم کا ضامن بنتا ہے اس پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اس ملزم کو پاپند کرے کے وہ پولیس کے ساتھ تفتیش میں تعاون کرے اور ہر پیشی پر عدالت آئے اب اگر ملزم پولیس کے ساتھ یا عدالت کے حکم پر عمل نہیں کرتا تو عدالت جو ضمانتی مچلکے جمع کروائے تھے اس کو ضبط کرنے کا حکم دے سکتی ہے اور ہاں ایک بات یاد رہے جس زمین کے کاغذات کو آپ نے ضمانت پر رکھوایا ہے آپ اس کو آگے بیچ نہیں سکتے۔
ضمانتی مچلکے واپس لینے کا طریقہ؟
آپ اس ضمانت کے دوران کسی بھی وقت عدالت میں درخواست دے کر دیے گئے ضمانتی مچلکوں کو واپس لے سکتے ہیں.
What are bail bonds? How does the court release an accused on this basis?
You may have often heard that the court released such and such accused on bail in exchange for bail bonds of Rs 50,000 or Rs 500,000. So what are these bail bonds? I will tell you about it today. As the name implies, a surety bond is something in exchange for which one person guarantees another, or in other words, a surety bond, which is also called a surety bound in English. Yes, there is a type of bail which a person pays for the accused. Rs. 50,000 or Rs.
What is the purpose of submitting bail bond?
In the eyes of the law, a person cannot be found guilty unless proven guilty by a trial.
As long as the court does not convict a person in the light of the evidence after the trial, he is guilty and will be presumed innocent. So keeping him in jail for as long as the trial lasts is against the requirements of justice. Assuming a case lasts for 2 years, after 2 years it is proved in the court that such and such person has not committed any crime. Now if he stays in jail for two years then this person will be abused. In return, the man is released on bail.
What are the responsibilities of the person who becomes the guarantor?
The person who becomes the guarantor of the accused by filing his land deeds in the court has a responsibility to convict the accused to co-operate with the police in the investigation and to come to the court at every hearing now if the accused is with the police. Or if the court does not comply with the order, the court may order confiscation of the surety bond submitted and yes, one thing to keep in mind is that you cannot sell the land deeds on which you have pledged.
How to withdraw bail bond?
You can withdraw the bail bonds applied to the court at any time during this bail.