What is stay order? How to get stay order?

What is stay order? How to get stay order?

سٹے کیا ہوتا ہے، کن صورتوں میں دیا جاتا ہے اور ختم کیسے کیا جاتا ہے؟

سٹے stay ہوگیا زمین پر سٹے ہوگیا، مکان پر سٹے ہوگیا، ہم میں سے اکثر نے یہ لفظ بارہا سنا ہے۔ سٹے stay انگریزی زبان کا لفظ ہے جس کا مطلب ہے روکنا. اب یہ نام سے ہی ظاہر ہو رہا ہے سٹے آرڈر کا مطلب ہوا کسی کو روکنا۔ قانون کی زبان میں سٹے آڈر سے مراد یہ ہے کہ عدالت ایک پارٹی کی درخواست پر کسی خاص پارٹی کو کوئی کام کرنے سے روک دیتی ہے. مثال کے طور پر الف نے ایک زمین پر مکان بنانا شروع کر دیا دوسرے شخص ب نے عدالت میں کیس کر دیا کہ الف جو مکان بنا رہا ہے وہ درحقیقت اسکی زمین ہے لہذا اس کو روکا جائے تو عدالت الف کو مکان بنانے سے روک دے گی کہ وہ زمین پر مکان مت بنائے کیوں کہ یہ کیس عدالت میں آگیا ہے اس کا فیصلہ ہو جائے تو اس فیصلے کو سٹے آرڈر کہتے ہیں.

سٹے آڈر stay order کی اقسام ؟
سٹے آڈر کو اردو میں حکم امتناعی کہتے ہیں۔ اسکی دو اقسام ہیں،
1. حکم امتناعی عارضی
جس کو Temporary Injunction کہتے ہیں۔ یہ سٹے آڈر جب تک عدالت ضروری سمجھے یا جب تک کیس کا فیصلہ نہیں ہو جاتا تب تک یہ سٹے آڈر جاری رہتا ہے. اس سٹے آڈر کے دوران کوئی بھی فریق زمین گھر یا منقولہ جائیداد کو آگے بیچ نہیں سکتا یا فروخت نہیں کرسکتا. یہ فیصلہ عدالت دونوں پارٹیوں کو سن کر دیتی ہے.
اس کے علاوہ Temporary injunction کی ایک اور قسم ہے جس کو interim order بھی کہا جاتا ہے۔ اس میں ہوتا یہ بالفرض دو پارٹیوں کے درمیان زمین کا تنازع تھا دوسری پارٹی اس پر تعمیرات یا آگے فروخت کرنے لگ جاتی ہے تو متاثرہ پارٹی فوراً عدالت میں دعویٰ دائر کرتی ساتھ فوراً سٹے آڈر کی درخواست دیتی ہے. اس میں عدالت فوراً سٹے کا حکم دے دیتا ہے دوسری پارٹی کو سنے بغیر۔ اسکی وجہ یہ ہے اگر دوسری پارٹی کو عدالت سمن کے ذریعے بلاتی ہے تو کئ دن لگ سکتے ہیں اس دوران دوسری پارٹی گھر تعمیر کر لے زمین پر یا فروخت کردے تو زیادہ مسائل کھڑے ہوسکتے ہیں.اس لئے عدالت interim order میں ایک پارٹی کو سن کر سٹے آڈر دے دیتی ہے ساتھ دوسری پارٹی کو نوٹس بھجوانے کا حکم دے دیتی ہے تاکہ اگلی پارٹی کو بھی سنا جائے۔ یہ سٹے آڈر 7 دن کے لیے عموماً عدالت دیتی ہے.
دوسری قسم سٹے آڈر کی "حکم امتناعی دوامی" یا Perpetual Injunction کہلاتی ہے۔ یہ حکم ہمیشہ کے لئے ہوتا ہے اس کو عموماً فائنل آڈر بھی کہا جاتا ہے۔ یہ آڈر عدالت دونوں پارٹیوں کو سن کر شواہد کی روشنی میں کرتی ہے Stay order کو ضابطہ دیوانی کا آڈر 39 ڈیل کرتا ہے.اس کے ساتھ Specific Relief Act کے سیکشن 54،53،52 ڈیل کرتے ہیں۔

سٹے آڈر کن صورتوں میں دیا جاتا ہے؟
سٹے آڈر ان صورتوں میں دیا جاتا ہے جہاں ناقابل تلافی نقصان کا اندیشہ ہو مثال کے طور پر کوئی شخص متنازعہ زمین پر گھر بنا رہے ہے یا گھر بنا ہوا ہے اس کو توڑ رہا ہے یا اگے فروخت کر رہا ہے ایسی صورتحال میں عدالت سٹے آڈر جاری کرتی ہے. یہ بات civil procedure code کے order 39 rule 1 وغیرہ میں بتائی گئی ہے۔
سٹے آڈر کو ختم کروانے کا طریقہ؟
ہمارے ہاں یہ غلط تاثر بن چکا ہے ایک دفعہ سٹے ہوگیا وہ ہمیشہ رہتا ہے جو کہ درست نہیں۔ سٹے کی بھی ایک معیاد ہوتی ہے۔ کچھ سٹے آڈر ایک کیس کی تاریخ سے لیکر اگلی تاریخ تک ہوتے ہیں اگر عدالت اگلی پیشی پر سٹے کو کنفرم نہ کرے تو وہ ختم ہوجاتا ہے یا جب تک عدالت میں کیس چلتا ہے تب تک سٹے رہتا ہے. سٹے آڈر کو ختم کرنے کے لیے متاثرہ پارٹی عدالت میں ضابطہ دیوانی کے آڈر 39 رول 4A کے تحت درخواست دے سکتی ہے جس پر عدالت شواہد کی روشنی میں سٹے ختم کرنے کا حکم دے سکتی ہے. ریونیو معاملات میں 6 ماہ تک سٹے کی معیاد ہے اگر عدالت 6 ماہ بعد سٹے کی تاریخ نہیں بڑھاتی تو سٹے خودبخود ختم ہو جائے گا.


 

Post a Comment

Previous Post Next Post

Contact Form