مقدمہ نمبرــــــــــــــــمورخہـــــــــــــــــ بجرم ــــــــــــــــتھانہ ـ ـــــــــــــ ضلع ـــــــــــــــــ
درخواست برائے ضمانت قبل از گرفتاری (نمونہ)
جنابِ عالیٰ! سائل حسبِ ذیل عرض گزار ہے:-
1۔ یہ کہ اس سے قبل کسی بھی مجاز عدالت میں کوئی درخواست ضمانت دائر نہ کی گئی ۔
2۔یہ کہ مدعی/ مستغیث نے مقامی پولیس سے ساز باز کرکے مندرجہ بالا من گھڑت اور جھوٹا مقدمہ درج کروایا ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
3۔ یہ کہ وقوعہ کے سرزد ہونے کی بابت اندراج مقدمہ ــــــ ماہ کی بلا وضاحت تاخیر ہے جس کی بابت کوئی ٹھوس وضاحت پیش نہ کی گئی ہے۔
4۔ یہ کہ مقدمہ مندرجہ بالا سائل کے خلاف سیاسی رنجش کی بنا پر درج کروایا گیا ہے اور مقدمہ میں درج الزامات بے بنیاد اور من گھڑت ہیں۔
5۔ یہ کہ سائل کا وقوعہ سے کوئی تعلق واسطہ نہ ہے اور نہ ہی سائل کبھی بھی اس طرح کا وقوعہ کرنے کا سوچ سکتا ہے۔
6۔ یہ کہ ایف۔آئی۔آر کی کہانی میں موجود دفعات کا اطلاق من سائل پر نہ ہوتا ہے۔
7۔ یہ کہ مقدمہ کی دفعات کا اطلاق 497 ضابطہ فوجداری کی ممنوعہ کلاز میں نہ ہوتا ہے۔
8۔ یہ کہ سائل ایک شریف اور عزت دار شہری ہے اور عدم ریکارڈ یافتہ ہے۔
9۔ یہ کہ درخواست ہذا کی منظوری کے عدالت حضور کو وسیع اختیارات حاصل ہیں۔
10۔ یہ کہ بتائید درخواست بیان حلفی اس درخواست کے ساتھ لف ہے۔
11۔ یہ کہ سائل عدالت حضور میں مناسب ضمانت نامہ داخل کرنے کو تیار ہے۔
اندریں حالات بالا ، نہایت ادب سے استدعا ہے کہ درخواست ضمانت قبل از گرفتاری منظور فرماتے ہوئے سائل کی ضمانت قبل از گرفتاری کنفرم فرمائی جائے۔
مورخہــــــــــــــــــــــــــــــــ
عرضے
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ(سائل)
بذریعہ کونسل: