پٹواری کے فرائض وقانونی گرفتDuties of Patwari

پٹواری کے فرائض وقانونی گرفتDuties of Patwari

 

پٹواری کے فرائض وقانونی گرفت

پٹواری کا تعلق محکمہ مال سے ہوتا ہے جن لوگوں کو بھی زمینوں کے معاملات اور محکمہ مال سے متعلق کاغذات کی نقول کی وصولی کے لیے پٹواری سے واسطہ پڑا ہوگا وہ بخوبی جانتے ہیں کہ پٹواری تو موضع کا بادشاہ ہوتا ہے

مصدقہ نقول اور فردوں کی نقول کی فیس اگرچہ معمولی ہوتی ہے مگر پٹواری اس مد میں بہت زیادہ فیس لیتے ہیں

پٹواری بننے کے لیے تعلیم میٹرک ہوتی ہے پٹوار کوراے کے نتیجہ کے اعلان پر کامیاب ہونے والے اشخاص کی تقرری ہوتی ہے

پٹواریوں کی ذمہ داری میں سب سے اہم پیمائش ہے اسکے علاوہ اپنے علاقہ میں کاشتکاروں کو پہنچنے والے سنگین نقصانات کی اطلاع متعلقہ حکام تک پہنچانا,عوام کو ریکارڈ کی نقول فراہم کرنا اور مالیے کی وصول کی معلومات فراہم کرنا شامل ہے

کسی بھی پٹواری کو اسکے عہدہ سے نکالنے ,ہٹانے یا کوئی بھی محکمانہ سزا دینے کا مجاز ریونیو بورڈ کے تقوض اختیارات سے متعلق قواعد مجریہ 1958 کی جدول کے نمبر شمار 15(i)کے تحت کلکٹر کو ہے

Post a Comment

Previous Post Next Post

Contact Form