سول جج کے امتحان کی تیاری کیسے اور کہاں سے شروع کی جائے؟
یہ کال کرنے والے سٹوڈنٹس کا پہلا سوال ہوتا ہے. میں اس سوال کا جواب دینے کی کوشش کروں گا. سول جج کے امتحان کو چار پورشنز میں تقسیم کیا جا سکتا ہے. سب سے بڑا حصہ قانون پر مشتمل ہے. اس کے علاوہ اردو، انگریزی اور جنرل نالج ہیں. کامیاب ہونے کے لیے ہر پیپر میں کامیاب ہونا ضروری ہے.
سول جج کا امتحان دینے کے لیے عمر کی حد 35 سال اور ایل ایل بی کے بعد دو سال کی پریکٹس ضروری ہے. ایک وکیل کا اوڑھنا بچھونا ہی قانون ہوتا ہے لیکن اس کے باوجود جوڈیشری کا امتحان بہت کم لوگ پاس کر پاتے ہیں. اس کی بنیادی وجہ انکی دوسری سکلز جیسے انگریزی اور اردو میں کمزور ہونا اور پیپر میں سوالات کا مناسب طریقے سے جواب نہ دے پانا ہے.
اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے ہر وہ انسان جو جج بننا چاہتا ہے وہ امتحان کا انتظار کیے بغیر ان سکلز پر کام کرنا شروع کر دے. آپ روزانہ کی بنیاد پر کم از کم ایک اردو اور ایک انگلش اخبار کے اداریے پڑھیں. انگلش میں جو الفاظ آپ کے لیے نئے ہوں انکے معنی دیکھتے جائیں. اس مشق سے آپکی اردو اور انگریزی اچھی ہوتی جائے گی جو امتحان میں آپ کے کام آئے گی.
امتحان کی باقاعدہ تیاری شروع کرنے سے پہلے سلیبس ڈاٶن لوڈ کریں اور جتنا وقت آپ کے پاس ہے اسکے حساب سے اپنی سٹڈی سکیم بنائیں. ہر مضمون کو برابر وقت دیں
اگر آپ افورڈ کرتے ہیں تو کوئی اکیڈمی جوائن کر لیں. پاسٹ پیپرز حل کر کے کسی استاد سے چیک کروائیں.
اس طرح مناسب پلیننگ سے کم وقت میں آپ اچھی تیاری کر سکتے ہیں.
ہم گروپ میں بھی یہی طریقہ کار اختیار کرتے ہوئے سلیبس کو ہفتہ وار اور ماہانہ بنیادوں پر تقسیم کرتے ہیں. پاسٹ پیپرز کو بھی مدِنظر رکھا جاتا ہے.
یہ سب لوازمات مل کر کامیابی کو ممکن بناتے ہیں.
سول جج کا ایگزام اور سی ایس ایس کا تقابلی جائزہ
سی ایس ایس کا ایگزام میں سب ماسٹر ڈگری ہولڈر یا گریجویشن والے اپلائ کر سکتے جبکہ سول جج کا امتحان وہ دے سکتا جس نے ایل ایل بی کے بعد دو سال پریکٹس کی ہو یا چاہے اس نے ایل ایل ایم کیا ہو جو بھی لیکن دو سال کے بعد وہ اپلائ کرسکتا ہے ۔سارے صوبوں میں اسکا علیحدہ امتحان ہوتا ہے ۔پنجاب کا امتحان تھوڑا مشکل ہے اب دو سالوں سے سلیبس تبدیل کرکے مزید مشکل کردیا گیا ہے ۔۔۔
#سلیبس سول جج
ٹوٹل سات پیپرز ہیں سارے سبجیکٹو ہیں جس میں ایم سی کیا اوبجیکٹو بھی شامل ہے
Tags
Legal Articles