Appellate Jurisdictions of High Court in Criminal Cases

Appellate Jurisdictions of High Court in Criminal Cases







ناظرین
آج کی اس ویڈیو میں ہم فوجداری مقدمات میں ہائی کورٹ میں اپیل کرنے کے بارے میں
جانیں گے۔
ضابطہ فوجداری کی دفعہ 404 Section 404 of Cr.PC
ناظرین
ضابطہ فوجداری کی دفعہ 404کی
رو سے
فوجداری عدالتوں کے فیصلوں یا احکامات کے 
خلاف اپیل اس ضابطہ یا کسی اور قانون کی اجازت سے
مشروط
صرف ان
فیصلوں
یا احکامات کے خلاف
دائر
کی جا سکتی ہے جہاں
اپیل
کا حق  ضابطہ فوجداری یا کسی اور قانون میں
موجود
ہو۔
ضابطہ فوجداری کی دفعہ 410 Section 410 of Cr.PC


ضابطہ
فوجداری
کی دفعہ 410 کے تحت سیشن جج یا ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل کا
اختیار عدالتِ عالیہ کو حاصل ہے۔ 
ضابطہ فوجداری کی دفعہ 408 Section 408 of Cr.PC
اگر کسی
مجسٹریٹ کی عدالت نے 4 سال سے زیادہ قید
کی
سزا کا
حکم
دیا
ہو تواس کے خلاف ضابطہ فوجداری کی دفعہ 408 کے
تحت اپیل
عدالتِ عالیہ میں دائر
ہوگی۔
ضابطہ فوجداری کی دفعہ 411-الف Section 411-A of Cr.PC





اسی طرح
اس ضابطہ کی دفعہ 411 الف کی رو سے سوائے ان مقدمات کے جن میں دستورکے آرٹیکل 185
کےتحت سپریم کورٹ کے روبرو اپیل دائر کی جاسکتی ہے۔ کوئی بھی شخص جسے ہائی کورٹ نے
ابتدائی فوجداری اختیارِ سماعت کے تحت سزا سنائی ہو وہ شخص مندرجہ ذیل صورتوں میں
ہائی کورٹ میں اپیل دائر کرسکتا ہے
۔
1۔جب
اپیل کی وجہ  کوئی امر متعلقہ قانون(میٹر
آف لاء) زیرِ بحث لانا مقصود ہو
۔
2۔ عدالتِ
عالیہ اپیل کی اجازت سے یا مقدمہ کی سماعت کرنے والے جج کے اس مفہوم کے سرٹیفکیٹ
پر کہ یہ اپیل کیلئے مناسب کیس ہے۔
3۔
ایسے حکمِ سزا کے خلاف جبکہ اپیل کی وجہ کوئی امر متعلقہ واقعہ (میٹر آف فیکٹ) یا
امر متعلقہ قانون و  واقعہ (میٹر آف لاء
اینڈ فیکٹ) دونوں  زیرِ بحث لانے مقصود ہوں
یا کسی ایسی وجہ کی بناء پر جو عدالت اپیل کو اپیل کیلئے کافی معلوم ہو۔





4۔
عدالتِ
اپیل کی اجازت سے اس حکمِ سزا کے خلاف اپیل جو ازروئے قانون مقرر ہو۔



5۔
صوبائی
حکومت کی ہدائت پر پبلک پراسیکیوٹر کی طرف سے ابتدائی اختیارِ سماعت کے تحت ہائی
کورٹ کے ایسے حکمِ بریت کے خلاف اپیل جس میں امرمتعلقہ واقعہ (میٹر آف فیکٹ) یا
امر متعلقہ قانون (میٹر آف لاء) سے متعلق کوئی مسئلہ درپیش ہو۔

Post a Comment

Previous Post Next Post

Contact Form