298 B:دفعہ
جرم: بعض
متبرک ممتاز اشخاص یا مقامات کے لئے مخصوص القابات، حرکات اور خطاب کا غلط استعمال
تفصیل: 1۔
قادیانی یا لاہوری جماعت کا کوئی فرد( جو خود کو احمدی یا کسی دیگر نام سے
موسوم کرتے ہیں) جو زبانی یا تحریری الفاظ سے یا ظاہری بیان سے
الف:
کسی شخص کا، علاوہ خلیفہ یا پیغمبر
محمدﷺ کے ، مصاحب کے بطور امیرالمومنین، خلیفۃالمسلمین، صحابی رضی اللہ عنہ کے
حوالے دے یا خطاب کرے
ب:
کسی شخص کا علاوہ زوجہ پیغمبر حضرت
محمدﷺ کے بطور ام المومنین کے حوالے دے یا خطاب کرے
ج: کسی شخص کا علاوہ پیغمبر محمدﷺ کے
رکن کنبہ کے، بطور اہلِ بیت کے حوالہ دے یا خطاب کرے
د:
اپنی عبادت گاہ کا بطور مسجدحوالہ دے
، نام لے یا پکارے
2۔ قادیانی یا لاہوری جماعت کا کوئی شخص( جو خود کو احمدی یا کسی دیگر نام سے
موسوم کرتے ہیں) جو زبانی یا تحریری الفاظ سے یا ظاہری حرکات سے اپنے عقیدہ میں پیروی کردہ
عبادت کے لئے بلانے کے لئے کسی طریقہ یا شکل کو بطور اذان کے حوالے دے یا اس طرح
اذان دے جس طرح مسلمان دیتے ہیں تو
دست اندازی پولیس: قابل
سمن یا وارنٹ: سمن
ضمانت : ناقابل
راضی نامہ : ناقابل
عدالت اختیار سماعت: مجسٹریٹ درجہ اول یا دوم
سزا: تین
سال قید یاجرمانہ یا دونوں سزائیں